خواب اور حقیقت میں بہت زیادہ فرق ہے:غانا علی

خواب اور حقیقت میں بہت زیادہ فرق ہے:غانا علی

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل غانا علی نے کہا ہے کہ محنت اورلگن کے جذبے سے سرشار ہوکر جب فلمی دنیا میں قدم رکھا تو پھر کامیابیوں نے میرے قدم چومے ،شوبزکی چمکتی دمکتی دنیا بڑی ہی عجیب ہے، عام طورپر یہاں سب کچھ اچھا اور خوابوں کی طرح دکھائی دیتا ہے، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جو فنکار بہترین اداکاری کرکے ہمیں خوب انٹرٹین کرتے ہیں، ان کی اپنی زندگیاں بہت سے مسائل سے دوچار ہوتی ہیں مگر اس کے باوجود وہ بڑی ذمہ داری اورحوصلے کے ساتھ دنیا کے مشکل ترین کاموں میں سے ایک کام اداکاری کرتے ہیں اور کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھر کر ہمارے اداس چہروں پر مسکراہٹ لاتے ہیں۔

مزید : کلچر