پشتو فلم ’’رقیبانو لہ درشن‘‘ بڑے بجٹ کی فلم ہے: ارشد خان

پشتو فلم ’’رقیبانو لہ درشن‘‘ بڑے بجٹ کی فلم ہے: ارشد خان

لاہور(فلم رپورٹر) پشتو فلموں کے مقبول ہدایت کار ارشد خان نے کہا ہے کہ بڑی عید پر ریلز ہونے والی پشتو فلم ’’رقیبانو لہ درشن‘‘ شاہد فلمز پروڈکشن کی نہ صرف بڑی بجٹ کی فلم ہے بلکہ ہم نے اپنی سابقہ روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے انتہائی اہم موضوع یعنی سیاست پر ایک جاندار فلم بنائی ہے انھوں نے کہا کہ پشتو فلم ’’ رقیبانو لہ درشن‘‘ کی کہانی میری سابقہ فلموں سے بلکل مختلف ہے جب میں نے اپنے رائٹر محمد کمال پاشا سے اس کی کہانی سنی تو میں نے اس پر فوری طور پر فلم بنانے کی حامی بھری کیونکہ انھوں نے کمال کی سٹوری تحریر کی ہے جس پر پشتو زبان میں بہت ہی کم بلکہ نہ ہونے کے برابر فلمیں بنی ہیں پشتو فلم رقیبانو لہ درشن بہترین کہانی ، جاندار موسیقی اور اعلےٰ معیار کی سپر نیچرل پرفارمنس سے آراستہ ایک بہترین فلم ہے اور میری یہ فلم پختون فلم بینوں کے لئے کسی گفٹ سے کم نہیں میں پورے دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ بڑی عید پر فلم بین ہماری بنائی ہوئی فلم کو خوب انجوائے کریں گے پشتو فلم ’’ رقیبانو لہ درشن ‘‘کے ایڈیٹر عمران علی،میڈیا انچارج اعجاز خان بے گناہ، مکالمہ نگار سعید تہکالے جب کہ فلم ٹیم میں درویش خان اور امجد نوید شامل ہیں فلم کے نمایاں ستاروں میں شاہد خان، نئی اداکارہ فیروزہ، ببر ک شاہ، زمان بغدادی ،محمد حسین سواتی، جہانداد خان ، خالدہ یاسمین، شہناز پشاوری اور آصف خان شامل ہیں ۔

مزید : کلچر