سٹائل رن وے سیزن 10 آج کراچی میں منعقد ہو گا

سٹائل رن وے سیزن 10 آج کراچی میں منعقد ہو گا

لاہور( فلم رپورٹر) سٹائل رن وے سیزن 10 آج کراچی میں منعقد کیا جائے گا۔ ملکی و بین الاقوامی فیشن ڈیزائنر پاکستان کی صف اول کی ماڈلز کے ہمراہ اپنی نئی برائیڈل، سیمی برائیڈل اور فارمل کلیکشن متعارف کراوئیں گے۔ ماہ روز بیوٹی سیزن 10 کی ماڈلز کو سنوارے گا۔ گلوکارہ فرحت خان بھی ریمپ پر گلوکارہ نازیہ حسن کو ٹریبیوٹ پیش کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق ضیا ظفر کے اسٹائل رن وے سیزن 10 کا میلہ آج کراچی کے مقامی ہال میں سجے گا۔ سپر ماڈلز کے علاوہ فنکارائیں بھی اپنے حسن کے جلوے بکھیرے گی۔ فیشن ڈیزائنر مونوش بائے منزہ احمد، تحسین تسنیم، مرجان مشہدی، شاہد خان، عْزیر اینڈ زبیر بائے اوزی، عرفان آغائی، صوفیہ حیدر و دیگر اپنی کلیکشن متعارف کروائیں گے۔ اسٹائل رن وے سیزن 10 کے حوالے سے آرگنائزر ضیا ظفر کا کہنا تھا کہ اس بار نئے انداز سے فیشن شو کے ساتھ آزادی کا بھی جشن منایا جائے گا۔ جشن آزادی کے حوالے سے بھی سیزن 10 میں ایک تھیم رکھی ہے جس پر ماڈلز کیٹ واک کریں گی۔ گذشتہ شوز کی طرح اس بار بھی کچھ منفرد ہوگا۔ انکا کہنا تھا اسٹائل رن وے فیشن کا ایک مستنعد پلیٹ فارم بن چکا ہے جہاں سے فیشن ڈیزائنر کا کام متعارف کروایا جارہا ہے ۔

مزید : کلچر