انجینئرنگ مصنوعات کی بر آمدات 18.3فیصد اضافے سے 206.7ملین ریکارڈ

انجینئرنگ مصنوعات کی بر آمدات 18.3فیصد اضافے سے 206.7ملین ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)گذشتہ مالی سال 2017۔18ء کے دوران ملک سے انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں 18.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمارکے مطابق جولائی سے لیکر جون 2018ء تک پاکستان نے انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات سے 206.07 ملین ڈاکر کا زرمبادلہ کمایا جو مالی سال 2016۔17ء کے مقابلے میں 18.3 فیصد زیادہ ہے۔مالی سال 2016۔17ء میں پاکستان نے انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات سے 178.19 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایاتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں برقی پنکھوں کی برآمدات میں منفی بڑھوتری دیکھنے میں آئی اور برآمدات میں 9.84 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جولائی سے لیکر جون 2018ء تک پاکستان نے برقی پنکھوں کی برآمدات سے 26.19 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا۔مالی سال 2016۔17ء میں پاکستان نے برقی پنکھوں کی برآمدات سے 29.05 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔ مالی سال کے دوران ٹرانسپورٹ آلات کی برآمدات میں 7.73 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تاہم برقی مشینری کی برآمدات میں 36.5 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، مالی سال کے دوران پاکستان نے برقی مشینری کی برآمدات سے 45 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا ، ،مالی سال 2017۔18ء میں پاکستان نے برقی مشینری کی برآمدات سے 33ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں خصوصی صنعتوں کیلئے مشینری کی برآمدات میں 83.48فیصد اضافہ ہواہے، مالی سال کے دوران خصوصی مشینیری کی برآمدات سے پاکستان نے 45.33 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا، مالی سال 2016۔17ء کے دوران خصوصی صنعتوں کیلئے مشینیری کی برآمدات سے پاکستان نے 24.7 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔

مزید :

کامرس -