عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 4ڈالر کمی

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 4ڈالر کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر)بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولاسونا350روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1214ڈالرسے گھٹ کر 1211ڈالرہوگئی۔ کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں350روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں300روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت55150روپے سے گھٹ کر54800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت47282روپے سے گھٹ کر46982روپے ہوگئی۔جمعہ کو چاندی کی فی تولہ قیمت میں10روپے اوردس گرام قیمت میں8.57روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ قیمت740روپے سے بڑھ کر750روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت634.43روپے سے بڑھ کر643روپے ہوگئی۔

مزید :

کامرس -