سی ڈی این ایس کیلئے بہترین مالیاتی شمولیت ایوارڈ پاکستان2018کا اعلان

سی ڈی این ایس کیلئے بہترین مالیاتی شمولیت ایوارڈ پاکستان2018کا اعلان

لاہور(پ ر)سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (CDNS)،کوعوام الناس میں بچت کی عادت کو فروغ دینے کے نصب العین اور مالیاتی شمولیت کے ایک اہم ادارہ کے طور پرانٹرنیشنل فائنانس میگزین، یو کے ، کی جانب سے بہترین مالیاتی شمولیت ایوارڈ پاکستان2018کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ نیشنل سیونگز مالیاتی شمولیت میں اپنے غیر معمولی کردار کی وجہ سے اس ایوارڈ کا حقدار قرار پایا ہے۔ انٹرنیشنل فائنانس میگزین، انڈسٹری کی کارکردگی، قائدانہ مہارتوں، ادارے کی اصل قدر وقیمت اور صلاحیت کو ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم پر جانچتا ہے۔ ایک قابل ریسرچ ٹیم کی جانب سے کی گئی نامزدگیوں کا انتہائی احتیاط کیساتھ جائزہ لینے کے بعد ایوارڈ کے حقداران کا اُن کی کارکردگی اور ماضی کی کامیابیوں کی بنیاد پر اعلان کیا جاتا ہے۔ مالیاتی شمولیت میں نیشنل سیونگز کی کامیابیوں کے حوالے سے یہ ایک اور عالمی اعزاز ہے۔

سی ڈی این ایس 2017میں بھی سی ایف آئی میگزین کی جانب سے بہترین مالیاتی شمولیت کے ایوارڈ کا حقدار قرار پایا تھا۔ یہ ایوارڈ در اصل معاشرے کے محروم طبقات کیلئے سماجی تحفظ اور مالیاتی شمولیت کے اہداف کے حصول کیلئے فائنانس ڈویژن اور سی ڈی این ایس کی برسوں پر محیط مشترکہ کاوشوں اور جدوجہد کا اعتراف ہے۔

مزید : کامرس