کاروباری ہفتے کے آخری روز اتارچڑھاؤ کے بعد منداریکارڈ

کاروباری ہفتے کے آخری روز اتارچڑھاؤ کے بعد منداریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کواتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای100 انڈیکس42900 کی نفسیاتی حد سے گرگیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں71کروڑ68لاکھ روپے سے زائدکی کمی،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 21.29فیصدزائد جبکہ52.34فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے توانائی،کیمیکل،فوڈاورٹیلی کام سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 43113پوائنٹس کی بلندسطح پر دیکھا گیاتاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے۔ ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس42799پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھاگیا تاہم مارکیٹ میں لسٹیڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث غیرملکی سرمایہ کاروں میں مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی ، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی ، جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس کی 42800 کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس81.77پوائنٹس کمی سے 42842.18 پوائنٹس پر بندہوا۔
؂
مجموعی طور پر384کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے163کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،201کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں71 کروڑ68لاکھ7ہزار196روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر87کھرب65 ارب17 کروڑ29لاکھ97ہزار687روپے ہوگئی ۔جمعہ کومجموعی طور پر25کروڑ67ہزار170 شیئرزکا کاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت4کروڑ38لاکھ99ہزار460 شیئرززائد ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے انڈس موٹرز کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت30.23روپے اضافے سے1582.03روپے اورمحمودٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت22.58روپے اضافے سے475.50روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی انڈس ڈائنگ کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت28.00روپے کمی سے532.00روپے اورنیشنل ریفائنری کے حصص کی قیمت17.58 روپے کمی سے382.69روپے پر بند ہوئی ۔جمعہ کوپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں1کروڑ77لاکھ17ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت2.71روپے کمی سے39.99روپے اوراینگروپولیمرکی سرگرمیاں1کروڑ33لاکھ95ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت67پیسے اضافے سے34.77روپے ہو گئی۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس52.59پوائنٹس کمی سے21176.18پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس245.47پوائنٹس کمی سے73665.51پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس1.08پوائنٹس اضافے سے30945.78پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزید :

کامرس -