زرعی سبسڈی کسانوں کی ضرورت ہے: محمد خالد وسیم
لاہور (پ ر) نیشنل کوآپریٹو سپلائی کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس محمد خالد وسیم صدر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ہارون احسان پراچہ نائب صدر ،ناصر اقبال پراچہ، محمد انور بھٹی، احمد ضیاء الدین، ڈاکٹر مسعود عباسی، وقار احمد خان، گوہر علی خان، منظور حسین ، طارق محمود باجوہ، ظہیر قریشی نے شرکت کی۔اجلاس میں ملکی زرعی حالات کا جائزہ لیا گیا اور کسانوں کی معاشی بدحالی کا ذمہ دار موجودہ پالیسیوں کو قرار دیا۔ محمد خالد وسیم صدر نے حکومت پر زور دیا کہ وہ کسانوں کی معاشی مشکلات کو کم کرنے کیلئے زرعی سبسڈی کا فوری اعلان کرے تاکہ ملکی معاشی ریڑھ کی ہڈی زراعت اپنے قدموں پر کھڑی ہو سکے۔
اجلاس سے قبل شرکاء نے آزادی مارچ کیا اور ملکی سلامتی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر پودا لگا کر شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کیا گیا۔ محمد خالد وسیم نے موجودہ ماحولیاتی فضاء میں پودے لگا کر ملکی ماحول کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے سبز انقلاب کے لیے ہر پاکستانی کو دو پودے فی آدمی لگانے کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے پودوں کو ملک کا مستقبل قرار دیا۔