ٹی ڈی اے پی آئندہ ماہ گلگت میں مینگو فیسٹیول کا انعقاد کرے گی

ٹی ڈی اے پی آئندہ ماہ گلگت میں مینگو فیسٹیول کا انعقاد کرے گی

اسلام آباد (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) آئندہ ماہ گلگت میں مینگو فیسٹیول کا انعقاد کرے گی۔ یہ فیسٹیول ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہو گا جس میں بین الاقوامی کاروباری اداروں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ مینگو فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد گلگت بلتستان، سوات اور آزاد جموں و کشمیر کے مقامی پھلوں کی برانڈنگ اور ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینا ہے۔

مزید : کامرس