اٹھارویں سی ای او کانفرنس ایشیا 2018 کا انعقاد

اٹھارویں سی ای او کانفرنس ایشیا 2018 کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)سی ای او کلب پاکستان اینڈ مینجمنٹ ہاؤس کے سی ای او نے پاکستان میں کاروباری طبقے کے لئے انتہائی دلچسپی کی حامل اٹھارویں سی ای او سمٹ ایشیا 2018 کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا۔ اس کانفرنس میں ساتویں انٹرنیشنل ایڈیشن کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب ' 100 پرفارمنگ سی ای اوز اینڈ کمپنیز آف پاکستان 2018' متعارف کرائی گئی جس میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کام کرتے ہوئے تمام مشکلات پر قابو پانے والے اور عالمی سطح پر پاکستان کا نرم تاثر اجاگر کرنے والے پاکستانی سی ای اوز کی سینکڑوں کامیابیاں کا ذکر ہے۔ اس کانفرنس میں سی ای او ایٹ ٹین (ایلیٹ اسٹیٹس پرائیویٹ لمیٹڈ) طارق حامدی، سی او کلب پاکستان اور منجمنٹ ہاوس کے فاؤنڈر اور صدراعجاز نثار، مٹسو بشی کارپوریشن پاکستان کے سینئر وائس پریذیڈنٹ اینڈ جی ایم کیمیہدی اینڈو (ستارہ پاکستان)، پاتھ فائنڈر گروپ کے چیئرمین اکرام المجید سہگل، سابق وزیر داخلہ احسن اقبال اور ایس اے پی مڈل ایسٹ اینڈ نارتھ افریقہ ایل ایل سی کے کنٹری ڈائریکٹر ثاقب احمد سمیت دیگر نمایاں پروفیشنل افراد نے موضوع بعنوان 'اگلے پانچ سال: پاکستان کے مستقبل کی نئے انداز سے تشکیل' پر اظہار خیال کیا۔طارق حامدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، ملک میں پانی و توانائی کے بحران کے حل کے لئے پالیسی کی سطح پر ہنگامی طور پر کام کی ضرورت ہے۔
کانفرنس میں دانشوروں، باصلاحیت کاروباری افراد اور رہنماؤں نے اپنے تجربات اور اقدامات کی روشنی میں سامعین کے سامنے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جی ڈی پی میں اضافہ کی شرح گزشتہ کچھ سالوں سے متاثرکن رہی ہے اور حکومت کی جانب سے نجی شعبے کو سہولت کی فراہمی اور کاروباری افراد کے کردار و اقدار کے حوالے سے شرکت کے ساتھ جی ڈی پی میں اضافے کا رجحان قائم رہنا چاہئے۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں میں لوگوں کے کردار پر ملکی ترقی منحصر ہے۔ اس لئے کاروباری رہنماؤں کی کارکردگی ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے انتہائی اہم ہے۔ پبلک لسٹڈ کمپنیاں اور نجی ادارے اپنی مصنوعات اور خدمات کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کے لئے نہ صرف ملک گیر سطح پر اپنا کاروبار پھیلائیں بلکہ ان اداروں کو مختلف ممالک میں اپنی ٹارگٹ مارکیٹ بڑھانے کے ذریعے پر دنیا میں میڈ ان پاکستان ٹیگ کو بھی فروغ دینا چاہیئے۔ اس کانفرنس میں '100 پرفارمنگ سی ای اوز اینڈ کمپنیز آف پاکستان 2018' کتاب کا تازہ ترین ایڈیشن 500 سے زائد سی ای اوز، کاروباری رہنما، سیاسی ماہرین اور غیرملکی مہمانوں میں تقسیم کیا گیا۔ کاروباری دنیا کی اس مرکزی تقریب کو دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں سوشل میڈیا کے ذریعے براہ راست آن لائن نشر کیا گیا ۔ سی ای او کلب پاکستان اینڈ مینجمنٹ ہاؤس پاکستانی کاروباری برادری کو نیٹ ورکنگ کے پلیٹ فارم کی فراہمی کے ساتھ عالمی سطح پر انہیں اصل مقام اور فخر دلانے کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔ اس نے ملک میں کتب بینی کے رجحان کو فروغ دینے کے لئے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید :

کامرس -