اسلامی بنکاری کی صنعت میں 12.4فیصد کی نمو ، اثاثوں کا حجم 2.3کھرب تک پہنچ گیا

اسلامی بنکاری کی صنعت میں 12.4فیصد کی نمو ، اثاثوں کا حجم 2.3کھرب تک پہنچ گیا

اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ کیلینڈرسال 2017ء کے دوران ملک میں اسلامی بنکاری کی صنعت میں12.4 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی۔سرکاری اعدادوشمارکے مطابق اسلامی بنکاری کے اثاثوں کا حجم 2.3ٹریلین روپے تک پہنچ گیاہے اوراس صنعت کے اثاثوں میں بڑھوتری کی شرح 22.6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اس عرصہ میں ڈیپازٹس میں اضافے کی شرح 19.8 فیصد رہی ہے جبکہ ڈیپازٹس کی مالیت 1.9ٹریلین روپے کے لگ بھگ ہے۔ سرکاری اعدادوشمارکے مطابق اس وقت 5 مکمل اسلامی بنک اورروایتی بنکوں کی 16 شاخیں ملک بھر کے 111 اضلاع میں اپنی 2ہزار581 برانچز کے ذریعے شریعہ سے متعلق مصنوعات کی فراہمی میں مٖصروف عمل ہیں۔ روایتی بنکوں کے اسلامک ڈویژنز نے ڈیپازٹس میں اضافے کیلئے 1277 اسلامک بنکنگ ونڈوزپر کام تیز کردیاہے۔ اعداد وشمارکے مطابق 2017 ء کے اختتام پر اسلامی بنکاری کی صنعت کی سرمایہ کاری کا حجم 534 ارب روپے رہا، سال 2017 ء میں ملک میں اسلامی بنکاری کی صنعت میں سرمایہ کاری میں 1.8 فیصد کی شرح سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعدادوشمارکے سال کی آخری سہ ماہی میں اسلامی بنکاری کی صنعت کا قبل ازٹیکس منافع 23 ارب روپے رہا جبکہ پیوستہ سہ ماہی میں اسلامی بنکاری کی صنعت کو17 ارب روپے کا قبل ازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔مشارکہ کی مد میں زیادہ سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

، سال کے دوران مشارکہ کی مد میں سرمایہ کاری میں 22 فیصد بڑھوتری ریکارڈ کی گئی۔

مزید : کامرس