10لاکھ بچوں کہ ساتھ ایسا کیا خوفناک عمل ہونے کا خدشہ ہے ؟عالمی ادارے نے سوالیہ نشان لگا دیا
ادلب (ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ شامی صوبے ادلب میں حکومتی فورسز اور باغیوں کے مابین ہونے والی لڑائی کی وجہ سے ایک ملین سے زائد بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ان میں سے زیادہ تر بچے مہاجر کیمپوں میں سکونت پذیر ہیں، جنہیں خوراک، پینے کے صاف پانی اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے انکشاف کیا ہے کہ ادلب میں لڑائی کی وجہ سے ساڑھے تین لاکھ بچے بھی بے گھر ہوئے ہیں۔