واربرٹن:ٹریفک حادثہ میں بہن جاں بحق،بھائی شدید زخمی

واربرٹن:ٹریفک حادثہ میں بہن جاں بحق،بھائی شدید زخمی

واربرٹن(نامہ نگار)شیخوپورہ فصیل آباد روڈ پر بھکی کے قریب واربرٹن کے رہائشی محمد بلال کو ٹرالر نے کچل دیاحادثے میں 23سالہ سعدیہ چل بسی جبکہ موٹرسائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ فیصل آباد روڈپر بھکی کے قریب تیزرفتارٹرالر نے واربرٹن سے شیخوپورہ جانے والے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مارکر کچل دیا جس کے نتیجہ میں واربرٹن شہر محلہ عیدگاہ کا رہائشی محمد بلال یونس موٹرسائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہو گیاجبکہ اسکے پیچھے بیٹھی اسکی بہن 23سالہ سعدیہ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئی۔حادثے کا شکار ہونے والی خاتون شیخوپورہ ہسپتال میں نوکری کرتی تھی اورڈیوٹی پر جا رہی تھی ۔

مزید : علاقائی