فرسٹ ایئر داخلوں کیلئے پانچ سرکاری کالجوں میں میرٹ لسٹیں آویزاں

فرسٹ ایئر داخلوں کیلئے پانچ سرکاری کالجوں میں میرٹ لسٹیں آویزاں

لاہور(پ ر ) فرسٹ ایئر داخلوں کیلئے پانچ سرکاری کالجوں میں میرٹ لسٹیں آویزاں کردی گئیں، لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کا میرٹ دوسری لسٹ میں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگا، پری میڈیکل کا آخری میرٹ 1043 مقرر ہوا ہے۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق سرکاری کالجز میں فرسٹ ایئر کی میرٹ لسٹیں آویزاں کی جا رہی ہیں۔گورنمنٹ کالج برائے خواتین رکھ چھبیل مناواں میں پری میڈیکل کا میرٹ 800 ،پری انجینئرنگ 864، آئی سی ایس 701 اور آرٹس کا میرٹ 663 مقرر ہوا ۔ میرٹ لسٹ میں شامل طالبات 15 اگست تک اپنی فیسیں جمع کرا سکتی ہیں۔ ایم اے او کالج اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلشن راوی میں فرسٹ ایئر میں داخلوں کی میرٹ لسٹیں جاری کی گئی ہیں۔ ایم اے او کالج میں پری میڈیکل 700، پری انجینئرنگ 730، آئی سی ایس فزکس 770، آئی سی ایس شماریات 700، آئی کام 630، آرٹس 585 میرٹ مقرر ہوا ہے۔ گلشن راوی خواتین کالج میں پری میڈیکل 700، پری انجینئرنگ 690، آئی سی ایس 746، جنرل سائنس 678، آرٹس 505 میرٹ مقرر کیا گیا ہے۔لاہور کالج پری انجینئرنگ 1023، آئی سی ایس فزکس 966، آئی سی ایس شماریات 887، آئی سی ایس اکنامکس 807، ہوم اکنامکس 813، آئی کام 881، جنرل سائنس 750، آرٹس 738 میرٹ مقرر ہوا ہے۔ میرٹ لسٹ میں شامل طالبات 17 اگست تک فیسیں جمع کرا سکتی ہیں۔اسی طرح گورنمنٹ ڈگری کالج فارویمن ٹھوکر نیاز بیگ میں فرسٹ ایئرپری میڈیکل گروپ 720،پری انجینئرنگ 717،آئی سی ایس683رہا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4