حافظ آباد ون ویلنگ کی روک تھام کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس قائم
حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عدنان ارشد اولکھ نے یوم آزادی اور عید الاضحی کے موقع پر موٹر سائیکل ون ویلنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کی روک تھام کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس قائم کر دی ہے ،کمیٹی میں ڈی ایس پی ٹریفک،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ،ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی،ریسکیو 1122اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے نمائندے شامل ہونگے ۔ٹاسک فورس یوم آزادی اور عید الاضحی کے موقعہ پر نوجوانوں کی جانب سے موٹر سائیکل ون ویلنگ،شاہراؤں پر غلط اور خطرناک ڈرائیونگ کی روک تھام کے حوالہ سے اقدامات کریگی اور خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائے گی۔