جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی میں سیمینار

جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی میں سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساؤ تھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی اور وائس چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ پروفیسر ڈاکٹررفیق احمد نے کلیدی خطاب کیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، فیکلٹی ممبران، ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرز اور طلبہ نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر رفیق احمد نے بہترین تقریب کے انعقاد پر سنٹر کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کے مسائل سے نبرد آزما ہونے کیلئے بے پناہ صلاحیتوں کا حامل ملک ہے۔