11اگست مینارٹی ڈے کو بھرپور طریقے سے منایا جائیگا:سہیل احمد رضا

11اگست مینارٹی ڈے کو بھرپور طریقے سے منایا جائیگا:سہیل احمد رضا

لاہور( پ ر )11اگست نیشنل مینارٹی ڈے کے موقع پر آج مختلف مذاہب کے رہنما جشن آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کرینگے، ملک کی تمام مذہبی اقلیتوں کے اہم رہنما قومی یکجہتی کے اظہار کیلئے ’’اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں‘‘ کے عنوان سے جیلانی پارک ریس کورس میں آج 11اگست (ہفتہ) شام پانچ بجے تقریب میں شرکت کرینگے، اس اہم تقریب کا اہتمام منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز ،سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار بشن سنگھ، چیئرمین باباگورونانک جی ویلفیئر سوسائٹی، ریورنڈ شاہد معراج، ڈین کیتھڈرل چرچ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہو گا، تمام مذاہب کے رہنما مل کر متحد ہو کر 71 ویں جشن آزادی کاکیک کاٹیں گے۔

، ملی نغمے گائیں گے، وطن عزیز کی سلامتی، استحکام اور سربلندی کیلئے اپنے اپنے عقیدے کے مطابق دعائیں کرینگے، تقریب کے اختتام پر تمام مذاہب کے رہنما قومی شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودے بھی لگائیں گے، اس اہم تقریب کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل احمد رضا نے کہا کہ اقلیتیں قومی جسم کا حصہ ہیں، ان کے بغیر خوشحال معاشرے کا قیام ناممکن ہے، انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان اور قائداعظم کی 11اگست 1947 ء کی تقریر کی روشنی میں اقلیتوں کو برابر کا شہری سمجھتے ہیں، تحریک پاکستان اور تعمیر پاکستان کے حوالے سے اقلیتوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، سہیل احمد رضا نے کہا کہ اقلیتوں کے تعاون کے بغیر ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک کی صف میں کھڑا نہیں کیا جا سکتا، 1973 ء کے آئین کا آرٹیکل 4,9,14,15,16 اور 25 ہر شہری کو برابری کی بنیاد پر اس کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4