مختلف وارداتوں میں شہری نقفی ، قیمتی سامان اور گاڑیوں سے محروم

مختلف وارداتوں میں شہری نقفی ، قیمتی سامان اور گاڑیوں سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر) صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعددوار داتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا-تفصیلات کے مطابق ریس کو رس کے علاقے میں سر فر ازکے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر4ڈاکو3لاکھ 90ہزارکی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے اقبا ل ٹا ؤ ن میں میں راشد کے گھر سے ڈاکو2لاکھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،شا د با غ کے علاقے میں عظیم کے گھر سے دو ڈاکو1 لاکھ75ہزار روپے کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ،مسلم ٹا ؤ ن کے علاقے میں جمیل کے گھر سے دو ڈاکو1لاکھ55ہزار اورلٹن روڈ میں ڈاکوؤں نے فیصل کی فیملی سے 70ہزار کی نقد ی اور موبائل فون ،اچھر ہ میں ڈاکوؤں نے فا روق سے85ہزار اور موبائل فون ،ستو کتلہ میں ڈاکوؤں نے الیا س سے90ہزار روپے مالیت کی نقدی ،با غبا نپو رہ میں ڈاکوؤں نے زین سے 30ہزار ،نصیر آ با د میں ڈاکوؤں نے شفیق سے80ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،قلعہ گجر سنگھ میں ڈاکوؤں نے فر از سے95ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیں۔مستی گیٹ اورشما لی چھا ؤ نی سے گاڑیاں جبکہ مصطفی آ با د ، منا واں، غا لب ما ر کیٹ ،ہڈیارہ، شفیق آباد او رنو لکھاسے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -