پارٹنر سکولوں میں ابتدائے بچپن کی تعلیم سمیت مختلف موضات کے حوالے سے تربیتی پروگرام

پارٹنر سکولوں میں ابتدائے بچپن کی تعلیم سمیت مختلف موضات کے حوالے سے تربیتی ...

لاہور (سٹی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے مفت تعلیمی منصوبوں سے منسلک پارٹنر سکولوں میں چائلڈ فرینڈلی ایجوکیشن کے لیے ابتدائے بچپن کی تعلیم (ای سی ای)،واٹر ،سینی ٹیشن اینڈ ہائی جین(واش)،جینڈر مین سٹریمنگ اور سکول ڈویلپمنٹ پروگرام کے موضوعات پر لاہور میں دور وزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا ۔اس ٹریننگ سیشن میں پیف کے 54ماسٹر ٹرینرز ، 10مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن آفیسرز (ایم ای اوز)نے شر کت کی ۔ماسٹر ٹرینرز پارٹنر سکولوں میں اساتذہ کو تربیت دیں گے جبکہ ایم ای اوز سکولوں میں تربیت کے عمل در آمد کے مراحل کی مانیٹرنگ کریں گے۔پیف ترجمان نے بتایا کہ یہ تربیتی سیشن پارٹنر سکولوں میں چائلڈ فرینڈلی ماحول فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگاجس سے بچوں میں تعلیم سے لگاؤ اور علم حاصل کرنے کا شوق پیدا ہوگا۔

اور تعلیم کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی بچوں کی عملی زندگی کے لیے تربیت پر بھی توجہ مرکوز ہوگی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ کنٹی نیوئس پروفیشنل ڈو یلپمنٹ پروگرام کی ڈائریکٹر عائشہ نعمان کی زیر نگرانی منعقد ہواجس میں یونیسیف کی نمائند گی کے لیے روبینہ ندیم ایجوکیشن سپیشلسٹ اور سحر رضا جعفری ایجوکیشن آفیسر نے شرکت کی۔ٹریننگ کے دوران ماسٹر ٹرینرز نے شرکاء کو متعلقہ مو ضو عات پر خصوصی لیکچرزدیے اور ان میں تربیت میں دلچسپی پید ا کرنے کی غرض سے گروپ ورک کے لیے مختلف گروہوں میں تقسیم کیا۔ بعد ازاں ہر گروپ نے اپنے تجربات اور علم کے تحت تیار کردہ پریزینٹیشن دی اور اپنے تاثرات کا تبادلہ کیا۔آخرمیں تمام حاضرین کو ٹریننگ کے سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4