قائداور اقبال کے پاکستان میں سیکولر ازم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،طاہرڈوگر

قائداور اقبال کے پاکستان میں سیکولر ازم کسی صورت برداشت نہیں کریں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) سنی تحریک کے ضلعی صدر سردار محمد طاہرڈوگر نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے پاکستان میں سیکولر ازم اور غیر ملکی ایجنڈا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔قیام پاکستان کی جدو جہد میں ہزاروں خاندانوں نے لاکھو ں جانوں کی قربانیاں پیش کیں ۔آج ملک کے طول و عرض میں ملک دشمن قوتیں بد امن ،فرقہ واریت،لسانیت اور دہشت گردی پھیلا کر ملک کو کمزور کر رہی ہیں ۔پاکستان کے خلاف تمام سازشوں کو مل کر متحد ہو کر ناکام بنانا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ بھارت سمیت دنیا بھر کے کفار ملک کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں شہداء کا لہو شامل ہے پاکستان کسی بھی ریاست کے لئے تر نوالا نہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ داتا دربار ،پیر مکی میں پاکستان زندہ باد سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ،ملک و قو م کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ پھوڑ دیں گے۔اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کر کے ملک و قوم کی خدمت اور حفاظت یقینی بنائیں گے۔رہنماؤں نے کہا کہ سیاسی اور دینی جماعتوں کو ملک دشمن قوتوں کے منفی عزائم کی روک تھام کیلئے متحد ہو کر آگے بڑھنا ہو گا ۔اس موقع پر شیخ محمد نواز قادری ، محمد عاصم ریاض گجر ، قاری سیف اللہ نقشبندی، محمدافتخا رخان ، قاری ریاض ہزاروی ، محمد اظہر قادری سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔