دیورنے دھوکے سے رقم چوری کر لی،خاتون کی عدالت میں دہائی

دیورنے دھوکے سے رقم چوری کر لی،خاتون کی عدالت میں دہائی

لاہور(نامہ نگار)دیور کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون انصاف کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی ۔ قینچی امرسدھو کی رہائشی کوثر بی بی نے ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا کی عدالت میں اپنے وکیل کی وساطت سے دائراندراج مقدمہ کی درخواست دائر میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے لوگوں کے گھروں میں کام کرکے 50 ہزار روپے جمع کئے ،رقم گھر میں رکھی ہوئی تھی اس کے دیورمنیر احمد نے دھوکہ سے رقم چوری کر لی،میرے پوچھنے پر منیر احمد نے خاوند کی غیر موجودگی میں اسے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایااورغلیظ گالیاں دیں،اب اسے قتل کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں،درخواست گزار خاتون نے عدالت میں فاضل جج کو ہاتھوں اور گردن پر تشدد کے نشانات بھی دکھائے ،ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا کو کارروائی کے لئے درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،فاضل جج نے 13 اگست کو متعلقہ ایس ایچ او سے جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : علاقائی