چوری وڈکیتی میں ملوث دو ملزم 3روز ہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

چوری وڈکیتی میں ملوث دو ملزم 3روز ہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اشتیاق نے چوری وڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث دو ملزموں کو 3روز کے جسمانی ریمانڈ پولیس کے حوالے کردیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو لیاقت آباد پولیس نے ملزمان رفیق علی اور شوکت کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا،پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا ،ملزمان کی پڑید شناخت بھی کروائی جا چکی ہے، ملزمان چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہ چکے ہیں، دوران تفتیش ملزمان اعتراف جرم بھی کر چکے ہیں،لزمان کے قبضے سے 70ہزار روپے نقدی برآمد کی جا چکی ہے جبکہ مزید دیگر سامان لیپ ٹاپ اور موٹر سائیکل برامد کرنا باقی ہے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے،عدالت نے دلائل اور ملزمان کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

مزید : علاقائی