قائداعظم ؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں دنیا کا سب سے بڑا اسلامی ملک حا صل کیا ، ڈاکٹر صدف

قائداعظم ؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں دنیا کا سب سے بڑا اسلامی ملک حا صل کیا ، ...

لا ہور (پ) ادارہ قومی تشخص کے صدر ڈاکٹر صدف علی نے کہا ہے کہ یومِ آزادی 1947 کے تاریخ ساز موقع پر مسلمانان بر صغیر کا سر فخر سے بلند تھا کیونکہ قائداعظم ؒ کی ولولہ انگیز قیادت کی بدولت ہندوؤں سے الگ دنیا کا سب سے بڑا سلامی ملک دو قومی نظریہ کی بنیادپر حاصل کیا گیا تھا جس میں قائداعظم ؒ فلاحی اسلامی ریاست قائم کرنا چاہتے تھے ۔ آج آزادی کیلئے بر سرِ پیکار قوموں کی جدوجہدِ آزادی کو دیکھ کرتحریک آزادی کے قائدین کی عزت و عظمت میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے ۔ ہمیں اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے کہ ہم نے اپنے مخلص قائدین اور لا کھوں افراد کی قربانیوں سے کیا سبق سیکھا ہے ۔ ہمارے قائدین ملک میں اسلامی فلاحی جمہوریت کا قیام چاہتے تھے۔

، ہم نے وطن کو کیا دیا ہے اور وطن سے کیا کچھ لیا ہے ۔ دنیا میں صرف وہی قومیں عزت کی حقدار سمجھی جاتی ہیں جو اپنے قومی تشخص اور اپنے قومی ہنماؤ ں کی تقلید کرتی ہیں ۔قائداعظم نے حصولِ پاکستان کے بعد لباسِ غلامی نیکٹائی سوٹ کو اسی لئے اتار پھینکا تھا ، کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ آزادی کا مقصد محض خطہ زمین حاصل کرناہی نہیں ، بلکہ ایک آزاد اسلامی مملکت میں اپنے مسلمان رہنماؤں کی عملی تقلید کرکے قوم کی تربیت اور ایک ترقی یافتہ قوم بناتا تھا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4