آصف زرداری کی دانش مندانہ پالیسیوں سے جمہوریت کا تسلسل جاری ہے ،اشرف بھٹی

آصف زرداری کی دانش مندانہ پالیسیوں سے جمہوریت کا تسلسل جاری ہے ،اشرف بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے دعوے تو بڑے بڑے کئے تھے اب ان کے دعوں پر کس قدر عمل ہوتا ہے دیکھنے والی بات تو یہ ہے انہیں عملی طور پر ثابت کرنا ہو گا کہ وہ دوسروں سے کتنے مختلف ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج آصف علی زرداری کی دانش مندانہ پالیسیوں کیوجہ سے ملک میں جمہوریت کا تسلسل آگے بڑھ رہا ہے یہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ پیپلز پارٹی کو الیکشن ہروایا گیا ہے اگر الیکشن میں دھاندلی نہ کی جاتی تو آج آصف علی زرداری کی حکومت بن چکی ہوتی لیکن انہوں نے ملک اور جمہوریت کی خاطر دھاندلی والے الیکشن کو بھی قبول کر لیا ہے اور اب اسمبلی جانے کا پر وگرام بنایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں بھی پیپلز پارٹی نے اپنے وجود کو منوالیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج پیپلز پارٹی کی وجہ سے متحدہ اپوزیشن کا قیام بھی وجود میں آچکا ہے اور اب ہم سپیکر کا الیکشن بھی لڑنے جارہے ہیں۔

اور پی ٹی آئی کو حکومت میں ٹف ٹائم بھی دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4