کاہنہ،موسم بدلتے ہی مچھروں اورمکھیوں کی افزائش میں اضافہ

کاہنہ،موسم بدلتے ہی مچھروں اورمکھیوں کی افزائش میں اضافہ

کاہنہ(نامہ نگار)حالیہ بارشوں کے بعد موسم بدلتے ہی کاہنہ وگر دونواح میں مچھروں اورمکھیوں کی افزائش میں تیزی کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آیا،ملیریا،ہیضہ،ٹائی فیڈ،معدے کے السر،جگراور پیٹ کے امراض میں اضافہ مچھروں او رمکھیوں کی افزائش نہ روکی گئی تو ڈینگی پھیلنے کاخدشہ ہے۔ کاہنہ،پراناکاہنہ،گجومتہ، شہزادہ، دھوپ سڑی،گلشن شفیق،کچاشہزادہ روڈ ودیگر علاقوں کے مکین ملیریا ودیگر پیٹ کے امراض میں مبتلا ہونے لگے۔علاقہ مکین انورعلی،توقیر،اعجازاحمد،اشفاق بھولا،ملک رمضان، ذوالفقار انصاری،سید زاہد حسین شاہ،رقیہ بی بی،نسرین بیگم، شگفتہ فیصل او ردیگر نے خدشہ طاہرکیاہے کہ مچھروں اورمکھیوں کی افزاش کوروکنے کیلئے جلد سپرے اور دیگراقدامات نہ اُٹھائے گئے توعلاقہ میں ڈینگی بخارکے مریضوں میں بھی اضافہ ہوسکتاہے۔اہل علاقہ کاکہناہے کہ انتظامیہ انتہائی غیرذمہ داری اورغیرسنجیدگی کامظاہرہ کررہی ہے لہٰذاعلی احکام فوری طورپرنوٹس لے کرشہریوں کی دادرسی کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4