شیخوپورہ :اکاؤنٹ کلرک 10ہزار رشوت لیتے گرفتار

شیخوپورہ :اکاؤنٹ کلرک 10ہزار رشوت لیتے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ (بیورورپورٹ ) محکمہ اینٹی کرپشن شیخوپورہ نے ایک ٹھیکدار رانا ناصر کی درخواست پر محکمہ لوکل گور نمنٹ کے اکاونٹ کلرک محمد حفیظ کو 10ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا اور تفتیش کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے محمد حفیظ کو ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل کردیا عدالت کے باہر اکاونٹ کلرک محمد نے صحافیوں کو بتایا کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے جس رقم کے عوض مجھے گر فتا ر کیا گیا وہ رقم رانا ناصر نے مجھے اپنی لسٹ منٹ کروانے کیلئے دی ہے اور اس کی رسید بھی کاٹی گئی رانا ناصر کو کہا تھا ایس ڈی او صاحب اجوائن دفتر نہیں ائے جب وہ دفتر اتے ہیں ان سے دستخت کرواکر رسید اپ کو دی جائے گی میرے خلاف یہ سازش اس نے کس کے کہنے پر کی مجھے کوئی علم نہیں۔

Back to Conversion Tool

مزید :

علاقائی -