چغتائی لیب کے زیر اہتمام ہیپاٹائٹس کے حوالے سے فری میڈیکل کیمپ

چغتائی لیب کے زیر اہتمام ہیپاٹائٹس کے حوالے سے فری میڈیکل کیمپ

لاہور(پ ر) 28جولائی کو دنیا میں ہیپاٹائٹس ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ چغتائی لیب بھی ہر سال اس مہم میں بھرپور حصہ لیتی ہے۔ اس سال بھی چغتائی لیب نے Hepatitis Free Pakistanکے نام سے آگاہی مہم چلائی جس کا مقصد نہ صرف ہیپاٹائٹس سے متعلق آگاہی دینا تھا بلکہ ان لوگوں کو بھی تلاش کرنا تھا جن کو ہیپاٹائٹس سی اور بی ہے اور ان کو نہیں پتا۔چغتائی لیب نے نیسلے لاہور آفس، E.CO اسلام آباد ، راولاکوٹ ، لاڑکانہ اور مختلف بیوٹی پالرز، ریسٹورنٹ میں ہیپاٹائٹس کی آگاہی اور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں ڈاکٹرز نے ہیپاٹائٹس سے متعلق لیکچر ، مفت چیک اپ، لیب ٹیسٹ اور بیماری سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4