مخالف قوتیں پی ٹی آئی کی کامیابی سے خوف زدہ ہیں،طارق سعادت

مخالف قوتیں پی ٹی آئی کی کامیابی سے خوف زدہ ہیں،طارق سعادت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما طارق سعادت نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ سیاسی مخالف قوتیں پی ٹی آئی کی کامیابی سے خوف زدہ ہیں، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا اصلی چہرہ قوم کے سامنے عیاں ہو چکاہے ، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ ایک ہی سکے کے دورخ ہیں تما م کرپٹ عناصر اپنے کرپشن کے دفاع کے لیے متحد ہو رہے ہیں ۔انہو ں نے کہاکہ انتھک جدوجہد کے باعث ملک میں کرپشن کے خلاف واضح کاروائیاں شروع ہوئیں اور کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ہوااور کرپشن کے کنگ نواز شریف کو جیل جاناپڑا، عمران خان کے اخلاص اور ملک و قوم کی خدمت کے جذبہ سے قوم آگاہ ہے۔


یہی وجہ ہے کہ انہیں وزیر اعظم پاکستان بنانے کیلئے قوم نے انہیں تاریخ ساز مینڈیٹ دیا ہے جس کا احترام ہونا چاہئے۔ف