شیخوپورہ:پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے،4منشیات فروش گرفتار

شیخوپورہ:پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے،4منشیات فروش گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ (بیورورپورٹ ) ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی خصوصی پر سٹی تھانہ اے ڈویژن کے ایس ایچ او خرم شہزاد ڈوگرنے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 4منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے بھاری مقدار میں تعدادچرس اور شراب برآمد کر لی ہے،پولیس نے خالد روڑ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم زین العابدین کے قبضہ سے 1135 گرام چرس اور غلام مصطفیٰ کے قبضہ سے 50 لیٹر دیسی شراب برآمد کی۔

جبکہ محلہ بستی بلوچاں میں کاروائی کرتے ہوئے قیصر ولدکو گرفتار کر کے 50 لیٹر دیسی شراب بر آمد کر لی۔
اور ملزم طاہر محمودکے قبضہ سے 1580 گرام چرس برآمدکر لی ہے، اورمحلہ آرائیانوالہ سے ملزم نصیر احمد کو گرفتار کر کے 1600گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -