آصف زرداری اور شہباز شریف کی مفاہمت کسی کام نہیں آئے گی،سعدیہ سہیل

آصف زرداری اور شہباز شریف کی مفاہمت کسی کام نہیں آئے گی،سعدیہ سہیل

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور میاں شہباز شریف کی مفاہمت کسی کام نہیں آئے گی عوام نے دونوں جماعتوں کی مک مکا کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے عوام ن لیگ اور پی پی پی کی مفاہمت کی سیاست کا جنازہ نکال دیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں مک مکاؤ، کھاؤ پیو اور مفادات کی سیاست کا دور ختم ہو چکا، اب دعووں سے کام نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے تحریک انصاف نے ہمیشہ آئین و قانون میں رہتے ہوئے عوام کے مفادات کا تحفظ کیا ہے عمران خان نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے کرپشن کا خاتمہ اور ملک و قوم کی ترقی تحریک انصاف کا منشور ہے جب تک کرپٹ حکمرانوں کا احتساب نہیں ہوتاپاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4