ایکسئین سمن آباد لیسکو کیخلاف پیغام یونین کا احتجاجی مظاہرہ

ایکسئین سمن آباد لیسکو کیخلاف پیغام یونین کا احتجاجی مظاہرہ

لاہور ( جنر ل رپورٹر)ایکسین سمن آباد لیسکو کیخلاف پیغام یونین نے SEآفس سیکنڈ سرکل کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ ایکسین سمن آباد لیسکوکی معطلی اور تبدیلی تک پیغام یونین اپنا احتجاج جاری رکھے گی ۔ واپڈا پیغام یونین کسی بھی ملازم کو نوکری سے برخاست نہیں ہونے دے گی ۔ ان خیالات کا اظہارپیغام یونین کے مرکزی صدر ایس ڈی ثاقب نے SE سیکنڈ سرکل آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ۔ انہوں نے کہا کہ پیغام یونین کے ممبرمبشر حسین کو نوکری سے غیر قانونی طورپر برطرف کیا گیا ۔پیغام یونین نمائندگان کیخلاف جھوٹی FIR ختم کی جائے اورمبشر حسین کو فوری بحال کیا جائے۔ اگر پیغام یونین کے مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو -15اگست کو SEآفس سیکنڈسرکل کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4