زرداری کی مفاہمتی سیاست سے جمہوری حکومتیں مدت پوری کرتی ہیں،عزیز الرحمن چن

زرداری کی مفاہمتی سیاست سے جمہوری حکومتیں مدت پوری کرتی ہیں،عزیز الرحمن چن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی مفاہمت کی سیاست، دانشمندی اور مدبرانہ حکمت عملی کی وجہ سے ملک میں جمہوری حکومتیں اپنی مدت پوری کر رہی ہیں پاکستان کی ترقی کا راز جمہوریت میں پنہاں ہے،پارلیمانی جمہوریت پاکستان کی سیاست کی اساس ہے،پاکستان میں جمہوریت کی بقا اور استحکام کے لئے تمام سیاسی جماعتیں کردار ادا کریں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کے انعقاد کے ذریعے ہی لوگوں کا جمہوریت پر یقین مضبوط کیا جاسکتا ہے، جب تک لوگوں کو اپنے مینڈیٹ کے چوری ہونے کا خوف رہے گا تب تک ان کا جمہوریت پر یقین پختہ نہیں ہوگا یہ ہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی صاف اور شفاف انتخابات پر زور دیتی ہے۔
چن