یونیورسٹی آفمینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے وفد کا دورہ ایوان کارکنان

یونیورسٹی آفمینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے وفد کا دورہ ایوان کارکنان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی ‘ رائے ونڈ روڈ‘ لاہور کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور الصفہ سکول سسٹم‘ رحمان پارک‘ ٹھوکر نیاز بیگ‘ لاہور کی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل‘ ٹاؤن شپ‘ لاہور‘ مدرسہ تعلیم القرآن‘ لال پل‘ مغلپورہ لاہور اور مدرسہ شہاب الدین نہرا‘ سنگھ پورہ‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 198تھی۔