ایمان کی دعوت ہی پوری امت کی سلامتی کی ضامن ہے ،میاں محمد اویس

ایمان کی دعوت ہی پوری امت کی سلامتی کی ضامن ہے ،میاں محمد اویس

لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میا ں محمد اویس ،قاری محمد یوسف احرار اور قاری محمد قاسم بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ ایمان کی دعوت ہی پوری امت کی سلامتی کی ضامن ہے ،انہوں نے کہا کہ اللہ کی مخلوق انسانی قوانین کی وجہ سے تباہی کی طرف جارہی ہے ،الہامی قوانین کا نفاذ ہوگا تو ہر سو امن ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی حاکمیت قائم کرنے کی پرامن جدوجہد کرنا ہر مسلمان کا فرض منصبی ہے ،انہوں نے کہا کہ قوم کے ٹیکسوں سے عیاشیاں کرنے والے ملک کی نظریاتی سرحدوں کومنہدم کررہے ہیں اور دینی اداروں کا گھیرا تنگ کرنا امریکی ایجنڈے کاحصہ ہے جو دینی قوتوں کے لئے قابل قبول نہیں ہے،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی نئی حکومت کے اچھے کام میں تعاون کریں گے اوربرائی کے ہرکام میں رکاوٹ ڈالیں گے۔

اوریہ طرزعمل قرآنی تعلیمات سے ہی اخذکردہ ہے۔انہوں نے اس امید کااظہاربھی کیاکہ عمران خان اپنے اعلان اوروعدے کے مطابق ریاست مدینہ کی طرز پراسلامی فلاحی ریاست کا قیام عمل میں لائیں گے اورمعاشرے سے برائیاں ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4