بوگس چیک کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور

بوگس چیک کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی خاتون جوڈیشل مجسٹریٹ جوریہ منیر بھٹی نے بوگس چیک کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکرلی ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ماڈل ٹاؤن پولیس نے ملزم ندیم مسیح کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا،ملزم کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ مدعی نے ملزم کو بے بنیاد مقدمہ درج کروایا ہے، ملزم نے مدعی کو کوئی چیک دستخط کر کے نہیں دیا ،مدعی نے جعل سازی کے زریعے ملزم سے ایک لاکھ 70 ہزار کا چیک لے کر اس کو غیر قانونی طریقے سے کیش کروانے کی کوشش کی ،ملزم نے مدعی کی تمام رقم ادا کر دی ہوئی ہے ،اس کے باوجود مدعی نے چیک واپس کرنے کے بجوائے جوٹا مقدمہ درج کروایا ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : علاقائی