ڈیموں کی عدم تعمیر سے ہر سال 30ارب ڈالر کا میٹھا پلانی ضائع ہوتا ہے نذیر چوہان

ڈیموں کی عدم تعمیر سے ہر سال 30ارب ڈالر کا میٹھا پلانی ضائع ہوتا ہے نذیر چوہان

لاہور( پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ورکن صو بائی اسمبلی نذیر چوہان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ملک میں نئے ڈیموں کی تعمیر نہ ہونے سے ہر سال تقریباً30ارب ڈالر مالیت کا 140کروڑ فٹ سے زائد میٹھا پانی سمندر میں گر کر ضائع ہوجاتا ہے۔مون سون کے سیلابی سیزن کے دوران14کروڑ ایکڑ فٹ سے زائد پانی آئے گا لیکن ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی محدود صلاحیت اور ناقص حکمت عملی کے باعث صرف36فیصد پانی استعمال میں لائی جاسکتی جبکہ اربوں روپے مالیت کا 64فیصد پانی ڈیمز نہ ہونے سے ضائع ہوجاتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ سپریم کورٹ بھاشا،مہمند ڈیم کے ساتھ ساتھ کالا باغ ڈیم سمیت دیگر ڈیم کی تعمیر کی راہ ہموار کرے۔کیونکہ ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 11فیصد تک ہے ۔ملک میں بڑے آبی ذخائر بروقت تعمیر نہ ہونے سے ملک پانی کی کمی کا شکار ہے اس لیے بڑے آبی ذخائر کیلئے ابھی سے منصوبہ بندی کی جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4