پنجاب کے عوامی کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کریں گے،صفدر بٹ

پنجاب کے عوامی کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کریں گے،صفدر بٹ

لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک انصا ف پنجاب کے نائب صدرصفدر علی بٹ نے کہاہے کہ چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پنجاب کے عوام کی ترقی وخوشحالی فلاح وبہبود کیلئے خصوصی اقدامات کریں گے ۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ملک بھر میں قابل اہل اور دیانتدار افراد کی ٹیم آگے لے کر آئیں گے جو ملک وقوم کو روشنیوں ، امیدوں کے ایک نئے افق پر لے کر جائے گی ۔

صفدر بٹ

مزید : میٹروپولیٹن 4