آصف ہاشمی کے خلا ف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت 27 اگست تک ملتوی

آصف ہاشمی کے خلا ف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت 27 اگست تک ...

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ اورپاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما آصف ہاشمی کے خلا ف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی۔آصف ہاشمی پر 777 افراد کی غیر قانون بھرتیاں کرنے کا الزام ہے ۔آصف ہاشمی کو جیل سے احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کے روبرو پیش کیا گیا ،عدالت کی جانب سے آصف ہاشمی کو غیر قانوی بھرتیوں بارے ضمنی ریفرنس کی کاپیاں گزشتہ فراہم کی گئیں تو آصف ہاشمی نے کہا ان کے وکیل موجود نہیں ،ابھی ریفرنس کی کاپیاں وصول نہیں کر سکتے جس پر احتساب عدالت نے کیس کی مزیدسماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی۔ آصف ہاشمی پر کروڑوں روپے مالی بے ضابطگی اور اختیارات سے تجاوز کرنے کے متعدد مقدمات زیر سماعت ہیں جو نیب اور ایف آئی اے کی جانب بنائے گئے ۔

مزید : علاقائی