نہری پانی چوری کرتے ہوئے 3 افراد رنگے ہاتھوں گرفتار
ہارون آباد(نامہ نگار) محکمہ انہار کے ایس ڈی اومحمد سلیم کو مخبر نے اطلاع پر تھانہ صدر پولیس کے ایے ایس آئی محمد شفیق دیگر عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو نہری پانی چوری میں مصروف بشارت علی،عظمت علی اور امیر حمزہ نہری پانی پائپ لگا کر چوری کر رہے تھے تینوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
پانی چوری کرتے ہوئے گرفتار کر کے پابندسلاسل کیا اور قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔