سانحہ برکی کے ملزمان اب اپنا شناختی کارڈ استعمال نہیں کرسکیں گے

سانحہ برکی کے ملزمان اب اپنا شناختی کارڈ استعمال نہیں کرسکیں گے

لاہور(کر ائم رپو رٹر)برکی کے علاقے میں پانچ افراد کے قتل کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ملزمان اب اپنا شناختی کارڈ بھی استعمال نہیں کرسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے نامزد 9 ملزمان کے نام شناختی لسٹ میں ڈالنے کیلئے امیگریشن حکام کو درخواست دے دی ہے۔ پی این آئی لسٹ میں نام آنے کے باعث ملزمان اب زمینی اورفضائی سفرنہیں کرسکیں گے۔ قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے کہ ان شناختی کارڈز کو استعمال کرنے والے کسی بھی شخص کو فوری گرفتار کیا جائے۔ اس پیشرفت کا مقصد قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری ہے۔

مزید : علاقائی