شیخوپورہ:پولیس ڈکیتی وچوری کی وارداتیں روکنے میں بے بس

شیخوپورہ:پولیس ڈکیتی وچوری کی وارداتیں روکنے میں بے بس

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)گردونواح میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وار داتوں نے شہریوں کو پریشان کرکے رکھ دیا،پولیس جرائم کنٹرول کرنے کی بھر پور کوشش کرنے کے باوجود ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں کے روک تھام کرنے میں بے بس ہوکررہ گئی،لاہور سے فیصل آباد جانیو الی نجی کمپنی کی بس نمبری 8955ایل ای ایس کوٹال پلازہ کے قریب شیخوپورہ بس سٹاپ سے بیٹھنے والے 6مسلح ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کر 60ہزار وپے نقدی ،موبائل فونز اورطلائی زیورات چھین لیے لٹنے والے مسافروں کے مطابق کنڈیکٹر شفیق نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کرکے کنڈیکٹر کو زخمی کردیا اورتمام مسافروں کو پیچھے سے آنے والی گاڑی نے بس کو روکنے پر مجبور کردیا ڈاکو لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے زخمی ہونیو الے کنڈیکٹر کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا ہے مانانوالہ پولیس اورننکانہ صاحب پولیس میں حدود ڈکیتی کا تعین کیاجارہا ہے۔سٹی فاروق آباد میں نامعلوم چوروں نے کھوکھے کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان اورنقدی چرالی۔

مزید : علاقائی