ڈولفن سکواڈ نے شفیق آباد سے دورانِ ڈکیتی ڈاکو کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

ڈولفن سکواڈ نے شفیق آباد سے دورانِ ڈکیتی ڈاکو کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے کسی بھی ممکنہ جانی و مالی نقصان سے بچا لیا۔ڈولفن سکواڈ نے شفیق آباد کے علاقہ سے دورانِ ڈکیتی ڈاکو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ شہریوں کی جان ، مال و املاک کی حفاظت کے لیے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں ایس پی مجاہد و ڈولفن سکواڈ ندیم کھوکھر نے اس حوالہ سے تمام سپروائزری آفیسر و سیکٹر انچارجز کو پٹرولنگ کو مزید موثر کرنے اور خاص طور پرپولیس ایمرجنسی 15کی طرف سے موصول ہونے والی کال یا کسی دیگر اطلا ع پر غیر معمولی طور پر ریسپانس کرنے کا حکم دیا ہے انہی احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈولفن سکواڈ نے شفیق آباد کے علاقہ کھوکھر ٹاؤن میں گزشتہ رات 12بجے کے قریب 2ڈاکوایک موبائل شاپ میں گھس گئے اور اسلحہ کے زور پر دکان دار و دیگر کسٹمرزکو گن پوائنٹ پر لوٹنے کی کوشش کی اسی اثناء میں دکان دار کی طرف سے شدید مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں نے خوف و ہراس پھیلانے اور شہریوں کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کر دی ڈولفن سکواڈ جو کہ کھوکھر ٹاؤن جائے وقوعہ کے قریب ہی سنیپ چیکنگ میں مصروف تھے فائرنگ کی آواز سن کر فی الفور موقع پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ 2ڈاکو گن پوائنٹ پر موبائل شاپ کو لوٹ رہے تھے ڈولفن سکواڈ کو دیکھ کر ایک ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ڈولفن سکواڈ نے موقع پر پہنچ کراپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف مالی نقصان بلکہ جانی نقصان سے بھی بچاتے ہوئے ایک ڈاکو کوزخمی حالت میں گرفتار کر لیاڈاکوؤں و موبائل شاپ کے مالک کے درمیان ہونے والی مزاحمت کے نتیجہ میں گرفتار ہونے والے ڈاکو کے سر پر شدید ضرب بھی آئی جس کو فوری طور پر طبی امداد مہیا کی گئی۔گرفتارہونے والا ڈاکونعیم سابقہ ریکارڈیافتہ بھی ہے جس کے خلاف پہلے بھی مقدمات درج ہیں ملزم کے قبضہ سے4472/-روپے نقدی،موبائل فونز01لوڈڈ پسٹل اور125 موٹر سائیکل برآمد ہوئی ۔ملزم کو مزید کاروائی و تفتیش کے لیے شفیق آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی مجاہد و ڈولفن ندیم کھوکھر نے ملزمان کو گرفتار کرنے والی ٹیم کو خصوصی انعام دینے کا حکم دیا ہے انہوں نے کہا صوبائی دار الحکومت میں ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ کی پٹرولنگ سے جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی آ رہی ہے صوبائی دار الحکومت میں ایسے ڈکیتوں، راہزنوں اوردیگر سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید :

علاقائی -