چھترے چور 3پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

چھترے چور 3پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)بوڑھی خاتون کے چھترے چور 3پولیس اہلکاروں کے خلاف سیشن عدالت نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔،ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے تھانہ مناواں پولیس مذکورہ بالا حکم جاری کیا ہے ۔عدالت میں درخواست گزاررضیہ بی بی نے تھانہ مناواں کے کانسٹیبل وقار، عتیق شاہ اور ذولفقار کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی تھی جس میں گزشتہ روز مذکورہ درخواست گزار رضیہ بی بی ننگے پاؤں انصاف کے لئے عدالت میں پیش ہوئیں اور موقف اختیار کیا کہ وہ غریب ہے اسے انصاف دلایا جائے ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مناواں تھانہ کے پولیس اہلکاررضیہ بی بی سے 2 چھترے زبردستی لے گئے ،تھانہ مناواں میں کارروائی کے لئے درخواست دی گئی لیکن ایس ایچ او مناواں نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ہے ،الٹا کارروائی کروانے پرقتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ،درخواست گزار خاتونے استدعا کی کہ عدالت پولیس اہلکاروں کے ظلم سے بجائے اور چھترے چھیننے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ،فاضل جج نے سی سی پی او لاہور کو مذکورہ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

مزید : علاقائی