ڈسکہ:رشوت نہ دینے پر بیوہ کے بیٹے کو موبائل چوری کے مقدمہ میں شامل کردیا
ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)رشوت کی ڈیمانڈ پوری نہ کر نے پر تھانیدار نے بیوہ خاتون کے بیٹے کو موبائل چوری کے مقدمہ میں ملوث کردیامتاثرہ خاتون انصاف کے لیئے دربدر ڈی پی او سیالکوٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ڈسکہ کے محلہ گلشن کالونی کی رہائشی بیوہ بشری بی بی جو کہ محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہے کہ بیٹے ارسلان محلہ ہی کے جنید غفار نامی شخص سے موبائل خریدا اور ضرورت پڑنے پر چند دن بعد فروخت کر دیا ڈسکہ سٹی تھانہ کے اے ایس آئی ذیشان مزمل نے جنید غفار کو موبائل چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا جس کے کہنے پر کہ اس نے موبائل ارسلان کو فورخت کردیا تھا اسے بھی گرفتار کر لیا اور اس کے گھر والوں سے بھاری رشوت کا مطالبہ کیا جس پر بیوہ خاتون نے محلہ سے15ہزار رو پے اکٹھے کر کے تھانیدار کو دے دیئے اور رشوت کی مزید ڈیمانڈ پوری نہ کر سکنے پر اے ایس آئی ذیشان مزمل نے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہو ئے بیوہ خاتون کے بیٹے پر بھی موبائل چوری کا مقدمہ درج کردیا متاثرہ خاتون نے ڈی پی او سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔