گگومنڈی، ڈاکوؤں کی حساس ادارے کے ملازم کے گھر4گھنٹے تک لوٹ مار
گگومنڈی(نامہ نگار) 7 مسلح نامعلوم ڈاکو نواحی گاؤں267 ای بی کے رہائشی حساس ادارے کے ملازم مقصوداحمدولدمنظوراحمدکے گھردیواریں پھلانگ کرداخل ہوگئے اورگن پوائنٹ پراہل خانہ کویرغمال بنالیا ڈاکوؤں نے گھرمیں موجودخواتین کے کانوں سے زبردستی طلائی زیورات نوچ لئے اورگھرسے 50ہزارروپے نقدی، لاکھوں روپے مالیت کاگھریلو سامان لوٹ کر4بجے شب کے قریب فرارہوگئے بتایاگیاہے کہ تھانہ گگومنڈی پولیس کوفوری طورپر واردات کی اطلاع دے دی گئی تھی لیکن پولیس دوگھنٹے کی تاخیرسے جائے وقوعہ پرپہنچی۔
وریں اثناء نامعلوم چور بلاک آ فیسر کے گھر کی دیوار پھلانگ کر موبائل فون اور نقدی چوری کر کے فرار ہو گئے محکمہ جنگلات کا بلاک آ فیسر ماجد عباس اپنے گھر گگو گارڈن میں رات کے وقت سویا ہوا تھا کہ مبینہ طور رات 12بجے کے قریب نا معلوم چور بیرونی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہو گئے اور ایک موبائل فون مالیتی 25ہزار روپے اور نقدی 17ہزار 500روپے چوری کر کے فرار ہو گئے ۔تھانہ گگومنڈی کی حدودمیں چوری وڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پرشہریوں کاآرپی اوملتان اورڈی پی اووہاڑی سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ ۔