چوہنگ کے علاقہ میں نہرسے 25سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد

چوہنگ کے علاقہ میں نہرسے 25سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد

لاہور(کر ائم رپو رٹر)چوہنگ کے علاقہ میں نہرسے 25سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ،پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی ۔تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقہ میں نہر میں بہتی ہوئی 25سالہ نوجوان کی لاش بہتی ہوئی دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کردی جس پر انہوں نے پہنچ کر لاش ریسکیو ٹیم کی مدد سے باہر نکال کر اپنی تحویل میں لے کرشناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی ۔پولیس نے بتایا کہ مرنے والا حلیے سے نشی معلوم ہوتا ہے اور نشے میں دھت ہونے کے باعث اس کا پاؤں پھسل گیاجس کے نتیجے میں وہ ڈوب گیا۔

مزید : علاقائی