فیرو زوالہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ،دوملزم گرفتار

فیرو زوالہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ،دوملزم گرفتار

فیر وزوالہ ( نمائندہ پاکستان ) فیرو زوالہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں شفیق عر ف شیکو اور قاسم نامی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ڈی پی او شیخوپورہ ڈاکٹر سردارغیاث گل کے ہدایت پر ڈی ایس پی فیرو زوالہ ملک اعجاز احمد کی نگرانی میں ایس ایچ او فیر وزوالہ عمر شیراز گھمن نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ مختلف مقاما ت پر چھاپے مار کر دو منشیا ت فروشوں کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے کی مالیت کی منشیات برآمد کر لی فیرو زوالہ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

ایس ایچ او فیرو زوالہ عمر شیراز گھمن کے مطابق علاقہ میں ٹھیکری پہر ہ کے نظام کو موثر بنانے کیلئے کمیٹیاں قائم کی جارہی ہیں علاقہ میں گشت کے نظام کو بہتر بنا دیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی