ناجائز اسلحہ کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور

ناجائز اسلحہ کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ اسد اللہ خٹک نے ناجائز اسلحہ کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان کی 30،30ہزار روپے کے مچلکوں کے ضمانت کی درخواستیں منظور کر تے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ہیئرپولیس نے ملزمان خرم ریاض اور آصف کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا،پراسیکیوشن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ملزمان کو دوران چیکنگ گرفتار کیا ، پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کرلیاہے ،ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ،ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیاہے،ملزمان سے برامد ہونے والا اسلحہ لائسنسی ہے ،برآمد ہونے والے اسلحہ کا لائسنس عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے، وکیل نے استدعا کی کہ ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کی جائیں جس پر عدالت نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ہے۔

مزید : علاقائی