احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10روز ہ توسیع

احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10روز ہ توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل اور ناجائز اثانے بنانے کے کیس میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10روز کی توسیع کر دی۔سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو ناجائز اثانے بنانے سے متعلق کیس میں جیل سے پیش کیا گیا ،احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی ،نیب کے پروسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ احد خان چیمہ کے خلاف ناجائز اثانے بنانے پر نیا ریفرنس تیار کیا جا رہا ہے اور جلد عدالت میں دائر کر دیا جائے گا۔ احدخان چیمہ کے ڈی ایچ اے، کینٹ اور موضع کرباٹ میں کروڑوں روپے کی جائیداد ہے ،ملزم نے جائیداد اپنے خاندان کے افراد کے نام منتقل کی ہوئی ہے ،پراسیکیوٹرنے مزیدکہا آشیانہ سکینڈل اور ناجائز اثاثوں کے حوالے سے ملزم کے خلاف تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ملزم نے اپنی والدہ بھائی اور بیوی کے نام جائیداد منتقل کیں،احد خان چیمہ کی بیرون ملک بھی کروڑں روپے مالیت کی جائیداد ہے ،آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں مالی بے ضابطگیوں کا ریفرنس اور ناجائز اثاثے ریفرنس الگ الگ ہوں گے ، ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی جائے ،احتساب عدالت نے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10روز کی توسیع کر دی ہے، اس کیس کی مزیدسماعت 20 اگست کو ہو گی۔

مزید :

علاقائی -