مختلف ٹریفک حادثات میں624افراد شدید زخمی ہو گئے

مختلف ٹریفک حادثات میں624افراد شدید زخمی ہو گئے

لاہور(کر ائم رپو رٹر)گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے855مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں624افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔321معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (80فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 402ڈرائیوز، 23کم عمرڈرائیور ز413مسافراور136 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ237ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت237متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد71حادثات میں87متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 55حادثات میں60متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل951متاثرین میں741مرد اور210خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں210فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 506افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ286زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں695موٹر سائیکلز،124 آٹو رکشے، 76موٹر کاریں،37 وین10مسافربسیں، 34ٹرک اور102دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی